امریکی اڈوں کے حملوں میں سیکڑوں فوجی مارے گئے ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی اڈوں کے حملوں میں سیکڑوں فوجی مارے گئے ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ
امریکی اڈوں کے حملوں میں سیکڑوں فوجی مارے گئے ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ



ویب ڈیسک: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کا طاقتور آپریشن پوری شدت سے جاری ہے اور امریکی اڈوں پر حملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

ایران نے اس جوابی کارروائی کو “آپریشن وعدہ صادق 4” کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ سمیت خطے میں متعدد امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں کے علاوہ اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں موجود فوجی اہداف کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے عندیہ دیا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ دوسری جانب امریکا یا اس کے اتحادیوں کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال نہایت سنگین ہو چکی ہے اور عالمی برادری کی جانب سے تحمل اور سفارتی حل پر زور دیا جا رہا ہے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *