امریکی مسلمان اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل چھوڑ دیاوجہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی مسلمان اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل چھوڑ دیاوجہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

امریکی مسلمان اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل چھوڑ دیا،وجہ جان کر …

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نیوز نیٹ ورک کے مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل کو خیر باد کہہ دیا۔صحافی مہدی حسن نے اتوار کو اپنے شو کے اختتام پر کہا کہ وہ دوسرے مواقع حاصل کرنے کے لیے چینل چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے آخری شو میں غزہ میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو بھی شو میں شامل کیا۔ مہدی حسن کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہادر فلسطینی صحافیوں کے بغیر معصوم لوگوں پر اس جنگ کے ہولناک اثرات کے بارے میں باقی دنیا کو بتانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

واضح رہےامریکی نیوز نیٹ ورک نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نومبر میں مسلمان اینکر کا پروگرام ’دا مہدی حسن شو‘ معطل کر دیا تھا۔

تاہم یہ بھی کہا گیا تھا کہ مہدی حسن ایک سیاسی تجزیہ کار اور اینکر کے طور پر چینل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *