امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات میں غزہ جنگ پر تبادلہ خیال ہوا، غزہ میں انسانی بحران پر بھی بات چیت ہوئی۔
اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ترک صدر رجب طیب اردون سے بھی ملاقات کریں گے۔









