امریکی ہیلی کاپٹر کی حوثی باغیوں پر فائرنگ 10 ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی ہیلی کاپٹر کی حوثی باغیوں پر فائرنگ 10 ہلاک

امریکی ہیلی کاپٹر کی حوثی باغیوں پر فائرنگ، 10 ہلاک

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کی کشتیوں نے ڈنمارک کی کمپنی کے جہاز پر حملہ کیا ہے،  امریکی ہیلی کاپٹر کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر کی جوابی فائرنگ سے حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، امریکی سینٹ کوم کے مطابق فائرنگ سے حوثی کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہوگیا، امریکی سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے نکل گئی، امریکی سینٹ کوم نے کہا کہ بحیرہ احمر میں 19 نومبر سے اب تک حوثیوں کا جہازوں پر یہ 23واں حملہ ہے۔

ادھر یمنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کی کشتیوں پر حملہ کیا ہے،یمنی حکام کے مطابق امریکی حملے سے 10 حوثی جنگجو جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *