انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی ہے: الیکشن کمیشن

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی ہے: الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شیڈول کو جعلی قرار دے دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں اور نجی اخبار کے صفحہ 10 پر بیان گمراہ کن ہے۔ کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا اور سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالا شیڈول جعلی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی شیڈول سے متعلق ترجمان کے علاوہ کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے، الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے چند روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، عوام تیاری کریں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *