انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اضافہ

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف …

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں اضافہ ہوگیا۔ ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں بھارتی فوجی قافلے پر حریت پسندوں کے حملے کا الزام بھی فوراً پاکستان پر لگا دیا، حالانکہ سرن کوٹ ،پونچھ کا علاقہ بھارت کے اندر ایل او سی سے 15سے 20کلومیٹر دور ہے۔

را کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگانا شروع کر دیا جبکہ رواں سال مودی سرکار متعدد فالس فلیگ آپریشن کر چکی ہے، فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنا ہے۔

25 جنوری کو ری پبلک ڈے سے قبل اور 26 اپریل کو راجوڑی میں جی 20اجلاس کے دوران فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ 21 مئی کو پونچھ، 14 ستمبر کو اننت ناگ اور 28 اکتوبر کو نیلم میں بھی فالس فلیگ آپریشن اور بعد ازاں پاکستان پر الزام لگا دیا۔

5 اکتوبر کو بھارتی میڈیا نے راجوڑی میں دہشتگرد حملے اور پاکستان پر معاونت کا الزام لگایا تھا، حقیقت میں بھارتی میجر نے فائرنگ کرکے5 بھارتی فوجی مار دیےتھے۔ علاوہ ازیں اپریل میں بھارتی میڈیا نے بھٹنڈہ میں ہونے والے واقعے کو دہشتگردی قرار دے کر الزام پاکستان پر لگا دیا۔بعد ازاں پتہ کھلا کہ بھارتی فوجی نے جنسی زیادتی سے تنگ آ کر 4 ساتھیوں کو مار ڈالا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 کے انتخابات سے قبل سرجیکل سٹرائیک اور 2018 کے انتخابات سے قبل پلوامہ حملے کا ڈرامہ بھی رچایا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک اور صحافی رویش کمار بھی پلوامہ حملے کے جعلی ہونے کا انکشاف کرچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق حالیہ ہندوستانی پروپیگنڈا آرمی چیف کے کامیاب دورہ امریکہ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہو سکتی ہے، حیران کن طور پر تمام فالس فلیگ آپریشنزکی اطلاع ’’را ‘‘کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے سب سے پہلے بریک کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں دن بہ دن بگڑتی صورتحال سے گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جسکی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں اندرونی سکیورٹی کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *