انتخابی ریلی کے دوران نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انتخابی ریلی کے دوران نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

لاہور کے علاقے ترنم سینیما چوک کے قریب ایک نوجوان نے ریلی میں خطاب کے دوران حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 118 کے امیدوار حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزری اور اس دوران انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔

ریلی لاہور کے اندرون شہر ترنم سینیما چوک کے قریب پہنچی تو وہاں پر شرکا میں موجود ایک نوجوان نے حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا جس کے بعد لیگی کارکنان نے اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

لیگی کارکنان نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھالنے والا نوجوان تحریک انصاف کا کارکن ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جوتا پھینکنے پر نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کی اور اُسے کافی دیر تک تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس کے بعد ن لیگ کے ہی مقامی رہنماؤں نے نوجوان کو لیگی کارکنان کے چنگل سے چھڑایا اور اُسے ایک مکان میں لے گئے۔

اس کے بعد حمزہ شہباز کی ریلی کو شیڈول کے مطابق ترنم سینیما چوک پر ختم کردیا گیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *