انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر بغیر تبدیلی کے اپنے پرانے نرخ پرفروخت ہو رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر آج بغیر تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران بھی ڈالر اپنی پہلے والی قیمت پر ہی فروخت ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج تیزی نظر آ رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 684 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 144 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 60 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔









