کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران شدید تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1436 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 155پوائنٹس پر آ گیا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر آج ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔
اجارہ سکوک جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے باعث اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے اب تک 40 فیصد بڑھی ہے۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 روپے کے لگ بھگ ہے۔