انڈونیشیا میں 6.5 شدت زلزلے کے جھٹکے
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں 6.5 شدت زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں آیا جہاں شہری خوف کے مارے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ سامنے نہیں آئی۔
اس سے چند گھنٹے قبل انڈونیشیا کے دوسرے صوبے آچے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔









