
اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز، نشان پاکستان، پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب کے دوران انڈونیشیا کے صدر کو دیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی ادائیگی کے ساتھ ہوا۔
اس موقع پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔









