انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد دو روزہ دورہ پیر سے شروع ہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد دو روزہ دورہ پیر سے شروع ہوگا
انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد دو روزہ دورہ پیر سے شروع ہوگا



اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پیر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جو اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں کرے گا۔

انڈونیشیائی صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ایک علیحدہ ملاقات کریں گے، جب کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مہمان صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت (Free Trade Agreement) کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے بارے میں مفصل بات چیت کی جائے گی۔
 
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *