اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےحکومت کو بجٹ تجاویز دے دیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےحکومت کو بجٹ تجاویز دے دیں


اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےحکومت کو بجٹ تجاویز دے دیں

اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کو وفاقی بجٹ 2024-25 کے حوالے سے تجاویز دے دیں۔

اوور سیز انویسٹر چیمبر کا کہنا ہے کہ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5 ہزار کا نوٹ منسوخ کیا جائے، بینک اکاؤنٹ کے لیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔

اوور سیز انویسٹرز چیمبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خرید و فروخت اور بیش قیمت املاک کی فروخت کے لیے این ٹی این لازمی کیا جائے۔

تجویز دی گئی ہے کہ غیرملکی سفر اور کلبوں کی رکنیت کے لیے بھی این ٹی این لازمی قرار دیا جائے، نان فائلرز کی آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں اور آمدن کا پتہ چلانے کے لیے الگ سے ایف بی آر ونگ بنایا جائے۔

یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ پنشنرز کو دیے جانے والے استشنیٰ کو ختم کیا جائے، تمام فضائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس لیا جانا چاہیے۔

او آئی سی سی آئی نے ہوٹلنگ اور سفری اخراجات پر بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ او آئی سی سی آئی 200 ملٹی نیشنل کمپنیوں پر مشتمل غیرملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *