
کراچی: اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 208.99 روپے سے بڑھ کر 219.67 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی 126 روپے 09 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔









