اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی پلان نافذ اضافی نفری تعینات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی پلان نافذ اضافی نفری تعینات
اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی پلان نافذ اضافی نفری تعینات



راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس پلان کے تحت جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی ناکہ بندیوں اور پکٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔

سکیورٹی پلان کے مطابق، تقریباً 200 پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، جو تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو سکیورٹی پلان کی نگرانی کا ذمہ سونپا گیا ہے، اور ان کے ساتھ ریزور فورس بھی موجود ہوگی۔

پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائیٹ سامان سے لیس کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *