اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم
اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

**کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد منان کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔

ملزم نے 12 مئی 2017 کو جھگڑے کے دوران اہلیہ، بیٹے، سوتیلی بیٹی اور سالے کو قتل کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو مقتولین کے ورثا کو 3 لاکھ روپے ہر جانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ملزم محمد منان پر 3 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔

ملزم کےخلاف مقتولہ رابعہ کے والد صابر کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل، اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *