اہلیہ اقرا عزیز کا اسکیچ بنانے پر یاسر حسین نے مداح کو کیا کہا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اہلیہ اقرا عزیز کا اسکیچ بنانے پر یاسر حسین نے مداح کو کیا کہا؟

پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ایک مداح کو ان کا اسکیچ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا اسکیچ شیئر کیا۔

سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقرار عزیز کا اسکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔

اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

اس حوالے سے اقرار عزیز کا تو کوئی درعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے اسکیچ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی آپ نے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔’

اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *