ایئرپورٹ پر صحافی عمران ریاض کے ساتھ ںاخوشگوار واقعہ؛ ویڈیو دیکھیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایئرپورٹ پر صحافی عمران ریاض کے ساتھ ںاخوشگوار واقعہ؛ ویڈیو دیکھیں
ایئرپورٹ پر صحافی عمران ریاض کے ساتھ ںاخوشگوار واقعہ؛ ویڈیو دیکھیں

(ویب ڈیسک) عدالتی حکم کے باوجود صحافی عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا، گھنٹوں انتظار کے بعد ائیر پورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  معروف صحافی عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج پر جانے کی اجازت نہ مل سکی۔ جب وہ بورڈنگ پاس کے حصول کے لئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کا نام  ممنوع مسافروں کی فہرست میں شامل ہے ۔

عملے سے درخواست اور عدالتی احکاما ت دکھانے کے باوجود انہیں حج کے لئے مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں مل سکی ۔ جس پر وہ ائیر پورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے, عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ وہ   حج پر جانے کی اجازت کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

یادرہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد   صحافی عمران ریاض خان کو حج کے لیے جانے کی اجازت  دی تھی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ پاکستانی ہیں واپس ہی آنا ہے حج نے اپنے وقت پر ہونا ہے ، ایف آئی اے چالان سمن کرکے نام ای سی ایل سے نکال دے اور انہیں حج پر جانے دیا جائے۔

عمران ریاض خان صاحب کو حج پر جانے سے روک دیا گیا pic.twitter.com/hwEtd4t0nR

— Siddique Jan (@SdqJaan) June 2, 2024

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *