ایرانی حکومت کا سعودی شہریوں کے لیے تاریخی اقدام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایرانی حکومت کا سعودی شہریوں کے لیے تاریخی اقدام

ایرانی حکومت کا سعودی شہریوں کے لیے تاریخی اقدام

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی حکومت کی جانب سے سعودی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے جن 33 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت دی ہے ان میں سعودی عرب کو بھی شامل کردیا گیا جبکہ اس سے قبل انڈیا، روس، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اورلبنان و دیگر ممالک کے شہریوں کو ایران جانے کے لیے ویزہ درکار نہیں۔ایران جانے کے لیے مذکورہ ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت یک طرفہ ہے۔
وزیر سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے ایران آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہاں کے دیدہ زیب سیاحتی مقامات کے علاوہ علاج کی غرض سے بھی لوگوں کو ’میڈیکل سیاحت‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *