ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کہاں ہیں؟ روسی سفارت کارکاانکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کہاں ہیں؟ روسی سفارت کارکاانکشاف
ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کہاں ہیں؟ روسی سفارت کارکاانکشاف

ویب ڈیسک: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر موجودگی سے متعلق قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، تاہم ایک روسی سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کے اندر ہی موجود ہیں لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منظرِ عام پر نہیں آ رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے روسی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران میں روس کے سفیر کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای ایران میں ہی موجود ہیں اور ’’قابلِ فہم وجوہات‘‘ کے باعث عوامی سطح پر ظاہر نہیں ہو رہے۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مجتبیٰ خامنہ ای عوام کے سامنے نہیں آئے، جس کے باعث عالمی سطح پر ان کی موجودگی اور حالت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا تھا، تاہم اس کے بعد سے وہ منظرِ عام پر نہیں آئے۔

ان کی جانب سے جاری کیے گئے تمام بیانات، جن میں 12 مارچ کا پہلا خطاب اور 20 مارچ کو نوروز کا پیغام شامل ہے، تحریری صورت میں جاری کیے گئے جنہیں سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے نئے رہنما ’’ہلاک یا شدید زخمی‘‘ بھی ہو سکتے ہیں، جس کے بعد ان کی حالت سے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *