
کراچی: ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر موخر کر دیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ کے ذرائع کے مطابق کراچی تا چاہ بہار فیری کے لیے بکنگ وقفے پر رک گئی ہے اور حالات کے واضح ہونے تک چاہ بہار کا سفر ممکنہ طور پر 22 جنوری تک نہیں ہوگا۔
ابتدائی منصوبے کے مطابق کراچی سے ایران کے لیے فیری سروس 20 جنوری سے شروع ہونی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد ہی سروس دوبارہ شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب، چاہ بہار کے بجائے کراچی سے گوادر فیری سروس چلانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔









