ایران کا کرمان دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایران کا کرمان دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

ایران کا کرمان دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملوں کے ذمہ داروں کو کڑا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز  کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز  نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔دھماکے سے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کرمان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک بار پھر تباہی پھیلائی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا، اس تباہی کا ان شااللہ کڑا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی کرمان میں ہونے والے  دھماکوں کے بعد ایک مذمتی تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں  بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ بلاشبہ، اس بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کی جلد ہی شناخت ہو جائے گی اور ان کو  سخت سزا دی جائے گی، ہمارے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات ایرانی قوم کے پختہ عزم کو کبھی متاثر نہیں کر سکتے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے دورہ ترکیہ بھی منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے جمعرات کو ملک بھر میں عوامی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *