
ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے آپریشن وعدہ صادق کی 87ویں لہر شروع کر دی ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون ہینگرز، اسلحہ معاون تنصیبات اور امریکی و اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حیفا میں آئل ریفائنری پر حملے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں امریکی تنصیبات بھی ایران کے نشانے پر رہیں۔ سعودی عرب کے قریب ایک بحری جہاز کو پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ سعودی عرب میں امریکی وارننگ سسٹم کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈرز کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے گئے۔
ادھر شارجہ میں ایک ٹیلی کام کمپنی کی عمارت پر ایرانی ڈرون حملہ کیا گیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کویتی حکام کے مطابق دبئی کی بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب ترکیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
خطے میں جاری ان حملوں کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور صورتحال بدستور غیر یقینی کا شکار ہے۔









