ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی بیچنے کی یقین دہانی کرا دی: وزیر خوراک پنجاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی بیچنے کی یقین دہانی کرا دی: وزیر خوراک پنجاب


وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین---فائل فوٹو
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین—فائل فوٹو

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

بلال یاسین نے کہا ہے کہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ 

نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں ریلیف دیا، ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔

آفتاب گل نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،  روٹی 15 روپے میں فروخت کریں گے۔

بلال یاسین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *