ایشیئن گیمز:پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم فائنل میں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایشیئن گیمز:پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم فائنل میں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبسما معروف نے 2 جبکہ ثنا میر اور اسماویہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہری انچین میں ہونے والے ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں چین کو نو وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

چین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز بنائے۔

چین کی طرف سے ژانگ می 41 گیندوں پر 14 رنز کے ساتھ نمایا بلے باز رہیں جبکہ باقی تمام بلے باز دس سے کم سکور پر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستانی باؤلر ندا ڈار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے تین اووز کیے جن میں ایک میڈن رہا۔

بسما معروف نے 2 جبکہ ثنا میر اور اسماویہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جویریا خان نے 21 اور بسما معروف نے 13 رنز بنائے اور وہ دونوں ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی آؤٹ ہونے والی واحد کھلاڑی مرینہ اقبال تھیں جو ژو ہیجی کی گند پر ایل بی ڈبلیوں ہو گئیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *