ایف بی آر کا دسمبر میں ایک کھرب سے زائد محصولات جمع کرنے کا ریکارڈ قائم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایف بی آر کا دسمبر میں ایک کھرب سے زائد محصولات جمع کرنے کا ریکارڈ قائم
ایف بی آر کا دسمبر میں ایک کھرب سے زائد محصولات جمع کرنے کا ریکارڈ قائم

ایف بی آر نے ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائد کے محصولات جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسلام آباد سے ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔ 

ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں جاری 38 ارب روپے کے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی 984 ارب روپے رہی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ہدف 4425 ارب روپے کے مقابلے میں 4468 ارب روپے جمع کیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کی ششماہی کے دوران 4468 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کاحصہ بڑھ کر 49 فیصد ہوچکا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق صرف دسمبر کے مہینے میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور درست ڈیکلریشنز کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *