ایلون مسک کیساتھ پیش آئے خوفناک حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایلون مسک کیساتھ پیش آئے خوفناک حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایلون مسک کیساتھ پیش آئے خوفناک حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

 نیو یارک (آئی این پی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ پیش آئے خوفناک حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں،سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ایلون مسک کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے،اس ویڈیو میں انٹرویو کے دوران ایلون مسک کو اپنے ساتھ بچپن میں پیش آئے ایک خوفناک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایلون مسک نے بتایا کہ جب میں 6سال کا تھا تو ایک بار دوپہر کے وقت مجھے میرے کزنز  کے ساتھ کھیلنے جانے سے روکنے کے لیے ایک جگہ بند کردیا گیا تھا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی آیا سے بچ کر گھر سے نکل گیا اور پورا شہر گھومنا شروع کردیا،انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت بہت چھوٹا تھا اور تب روڈ سائنز مجھے بالکل سمجھ نہیں آتے تھے تو اس وقت یوں گھر سے نکل جانا ایک احمقانہ حرکت تھی،ایلون مسک نے کہا کہ میرے ساتھ کچھ بھی خوفناک ہو سکتا تھا، مجھے اغوا بھی کیا جا سکتا تھا لیکن ان خطرات کے باوجود بھی میں اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرعزم تھا،انہوں نے بتایا کہ میری اس حرکت کی وجہ سے والدہ بہت خوفزدہ ہوگئیں تھیں لیکن انہوں نے مجھے سزا نہیں دی تھی.

ایلون مسک کی والدہ مئے مسک نے صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی یہ واقعہ  اچھی طرح یاد ہے، میرے خیال میں ایلون مسک اس وقت 5سال کے تھے کیونکہ اس وقت وہ روڈ سائنز نہیں سمجھ سکتے تھے۔،انہوں نے لکھا کہ ہم اب بھی حیران ہیں کہ اتنی چھوٹی عمر میں ایلون مسک نے سڑکوں کو کیسے پار کیا اور کسی نے انہیں روکنے کی کوشش بھی نہیں کی، یہ بہت خوفناک واقعہ تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *