ایم کیوایم پاکستان کا پی ایس 88 میں اے این پی کی حمایت کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایم کیوایم پاکستان کا پی ایس 88 میں اے این پی کی حمایت کا اعلان

کراچی میں انتخابی گہماگہمی اور جوڑتوڑ کاسلسلہ جاری ہے جہاں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیوایم پاکستان) نے صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر ماضی کی اپنی سخت حریف جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوارکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

مردان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر مصطفیٰ کمال نے عزم ظاہرکیا وہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں کسی کا بھی ناحق خون نہ بہے۔

مصطفیٰ کمال نےدعویٰ کیا کہ متحدہ قومی مومنٹ اور اے این پی ایک اچھے رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھاکہ ان کے لیے سیٹ کی کوئی اہمیت نہیں، ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اے این پی کے وجود کو تسلیم کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ ایم کیو ایم کو جہاں ان کی ضرورت پڑی، وہ وہاں ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *