این اے 15 مانسہرہ سے شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
این اے 15 مانسہرہ سے شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے شکست دی، گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *