ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس  بحال نوٹیفکیشن جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس  بحال نوٹیفکیشن جاری
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس  بحال نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو  بحال کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نذرعباس کےایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پربحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بنچ میں لگانے پر اوایس ڈی بنادیاگیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا  تھا کہ   ایڈیشنل رجسٹرار کی غلطی کی وجہ سے کیس آئینی بینچ کی بجائے ریگولر بینچ میں لگا، کیس غلط بینچ میں لگنے کی وجہ سے وسائل اور عدالتی وقت کا ضیاع ہوا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *