سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین ٹی وی سیریز، موویز اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں۔
ایلون مسک کی ہمشیرہ ٹوسکا مسک نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ لوگ ان کی فلمیں ایکس پر دیکھتے ہیں، ٹوسکا مسک کے پیغام کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ صارفین اب ایکس پر اپنی فل لینتھ موویز پوسٹ کر سکیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صارفین اب ایکس پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈکاسٹ پوسٹ کریں، سبسکرپشن آن کریں، اپنا اکاؤنٹ مونیٹائز کروائیں اور رقم کمائیں۔
ایک صارف نے ایلون مسک کو تجویز دی ہے کہ ایکس صارفین کو فلمیں پوسٹ کرنے دیں اور ایک ہی وقت فیس وصول کریں، اس طرح لوگ سبسکرپشن خریدے بغیر فلم خرید سکتے ہیں اور ایکس ایک حقیقی مووی پلیٹ فارم بن جائے گا۔