ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کرکام کریں، ملک کو آگے لے کر جائیں، وزیراعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کرکام کریں، ملک کو آگے لے کر جائیں، وزیراعظم
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کرکام کریں، ملک کو آگے لے کر جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔

وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، رمضان پیکج چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرمیں فراہم کیا جائے گا۔ اس رقوم سے چالیس لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ جدید طریقے سے والٹ کے ذریعے 5 ہزارروپے دیے جائیں گے، رمضان پیکج میں شفافیت کویقینی بنایا جارہا ہے، 50 ہزارسے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود امداد کوروکنا افسوسناک ہے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں، کون کہہ رہا تھا بطوروزیر خزانہ خط لکھ رہے ہیں کہ قرض نہ دیں، پہلی بار یکسوئی اور بغیر ذاتی مفاد کے آج تمام ادارے ایک کشتی پر سوار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں مائیکرواکنامک انڈیکیٹراستحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارے جوان ہر روز جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ 20218 میں نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پھر سر اٹھایا لیا، دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔ دہشتگردی کاخاتمہ کئےبغیرترقی وخوشحالی کاسفرجاری نہیں رہ سکتا۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کا مشکور ہوں، آرمی چیف نے بھی معاشی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ مہنگائی میں نمایاں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گالم گلوچ کے زہر کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ ہم نو مئی کے نہیں 28 مئی کے علمبردارہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ایک سال میں حکومت کیخلاف کرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، انشاء اللہ وہ وقت بھی آئیگاجب سبزپاسپورٹ کی عزت ہوگی، جادو ٹونے سے نہیں، صرف محنت سے آگے بڑھیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *