ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: بلاول

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے صرف میں ووٹ مانگ رہا ہوں باقی ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں، ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تھر پارکر کے علاقے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں لیکن عوام نے اپنا فیصلہ آج ہی سنادیا ہے، میں تھر کے عوام کے ساتھ ہوں، مجھے بہت خوشی ہورہی ہے، میں آپ کا ہوں اور آپ میرے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب نے غلط بیانی کی کہ تھرکول منصوبہ انہوں نے دیا، اگر تھرکول منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا ہوتا تو وہ یہاں جلسہ کرتے، پیپلزپارٹی نے روزگار کے لیے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزید کام ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کے لیے صرف میں ووٹ مانگ رہا ہوں باقی ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کے حق پر ڈاکا ڈالے، میاں صاحب کے سہولت کار سندھ میں الیکشن لڑ رہے ہیں، باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں مگر پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنا کر دیا، حکومت ملی تو میں غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا، تھرپارکر میں گرین انرجی سولر پارکس بناؤں گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *