ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کیسے استعمال کریں؟ جانیے طریقہ اس خبر میں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کیسے استعمال کریں؟ جانیے طریقہ اس خبر میں


واٹس ایپ نے اکتوبر میں ایک فون میں 2 اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اب یہ فیچر لگ بھگ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین ایک فون میں ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے۔

مگر اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن ہے۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ہے جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔

وہاں ایڈ اکاؤنٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا دوسرا فون نمبر درج کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

اس کے بعد ایس ایم ایس سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوگا اور کوڈ کا اندراج کرنے کے بعد پروفائل نیم ٹائپ کرکے پروفائل فوٹو کو سلیکٹ کریں۔

اس طرح آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔

آئی فون پر بھی لگ بھگ یہی طریقہ کار ہے مگر جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں ہی کام کرتا ہے۔

ایپل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ڈوئل سم سپورٹ بہت کم آئی فونز میں فراہم کی گئی ہے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *