ایک لیموں 4 لاکھ 92 ہزار روپے میں فروخت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایک لیموں 4 لاکھ 92 ہزار روپے میں فروخت

 برطانیہ میں ایک پُرانی الماری کی دراز سے ملنے والے 285 سال پُرانے لیموں کو 1780 ڈالر(پاکستانی 4 لاکھ 92 ہزار 897 روپے) میں نیلام کر دیا گیا۔

برطانیہ کے علاقے شروپشائر سے تعلق رکھنے والے بریٹلز آکشنیئرز کا کہنا تھا کہ ایک خاندان ان کے نیلام گھر میں 19 ویں صدی کا ایک کیبنٹ لایا جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے انجہانی انکل کا ہے۔

جس وقت ایک فوٹوگرافر اس کیبنٹ کی فروخت کے لیے اس کی عکس بندی کر رہا تھا تب اس کی پشت پر موجود ایک دراز میں سے ایک لیموں نکلا۔

دریافت ہونےو الے ایک لیموں پر ایک پیغام درج تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لیموں پی لو فرینچینی کی جانب سے 4 نومبر 1739 کو مِس ای بیکسٹر کو دیا گیا تھا۔

نیلام گھر نے اس پرانے لیموں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اور 1780 ڈالر کی بولی لگنے پر منتظمین نے حیرت کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب کیبنٹ محض 40 ڈالر میں فروخت ہوا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *