باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید



باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے، تاہم 11 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے مشترکہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر منہدم ہو گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم اس حملے میں 11 جوانوں نے عظیم قربانی دیتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ واقعے میں ایک کمسن بچی شہید ہو گئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *