بادشاہ چارلس کینسر کے علاج میں پیش رفت کے بعد اگلے ہفتے دوبارہ عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بادشاہ چارلس کینسر کے علاج میں پیش رفت کے بعد اگلے ہفتے دوبارہ عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گے


King Charles and Queen Camilla smiling and posing hand in hand

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنبکنگھم پیلس نے رواں ماہ کے آغاز پر بادشاہ اور ملکہ کی لی گئی تصویر جاری کر دی

  • مصنف, شان کوگلن
  • عہدہ, شاہی نامہ نگار

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج میں بہتری آنے کے بعد اب بادشاہ چارلس اگلے ہفتے سے عوامی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اگرچہ بادشاہ مکمل طور پر عوامی مصروفیات میں فعال نہیں ہوں گے مگر پیلس کی طرف سے اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں۔

اگلے منگل کو بادشاہ چارلس کینسر کے علاج کے ایک سینٹر کے علامتی دورے سے اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔ ان کے موسم گرما کے منصوبوں میں ایک سرکاری دورہ شامل ہے، جہاں وہ جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کی میزبانی کریں گے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مزید عوامی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے ان کی ’بہت حوصلہ افزائی‘ کی گئی ہے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *