بالوں میں کیمیکل ٹریٹمنٹ کرانے والے ہو جائیں ہوشیار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بالوں میں کیمیکل ٹریٹمنٹ کرانے والے ہو جائیں ہوشیار

عام طور پر خواتین بازار سے نت نئے ہیئر کلر خرید کر بالوں کو ڈائی کرلیتی ہیں یا بیوٹی پارلر جاکر بغیر مشورے کے کیمیکل ٹریٹمنٹ کروالیتی ہیں بالوں کے ساتھ اس طرح کے تجربات بہت نقصان دہ ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک لڑکی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بالوں میں ری باؤنڈنگ کروائی جس کا بہت بڑا نقصان یہ اٹھانا پڑا کہ بال بری طرح خراب اور بے رونق ہوگئے۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود بیوٹیشن ماہرین نے بالوں میں کیمیکل ٹریٹمنٹ اور انہیں ڈائی کروانے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

مذکورہ لڑکی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کے بال اس لیے خراب ہوئے کہ ان کی صحیح تشخیص نہیں کی گئی اور یہ بال کیمیکل سے جل گئے ہیں جبکہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ری باؤنڈنگ کرنے سے پہلے تین لٹوں پر مختلف کیمیکلز لگا کر اس کا رزلٹ دیکھا جاتا ہے۔

بیوٹیشن ماہرین نے بتایا کہ ایسا کرنے سے یہ اندازہ ہوگا کہ کون سی پروڈکٹ ان بالوں کیلئے مناسب ہوگی یا یہ بال اتنے صحت مند بھی ہیں کہ ان کی ری باؤنڈنگ کی جائے؟۔

کیمیکل ہیئر ڈائی میں موجود امونیا بالوں میں پروٹین کی تہہ کو ختم کرتا ہے جب کہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ قدرتی رنگ کاٹ کر مصنوعی رنگ میں بال رنگتا ہے۔

خواتین بال عارضی طور پر ڈائی کریں یا پھرمستقل بنیادوں پر لیکن یاد رکھیں ہیئر کلرز بالوں کی بیرونی تہہ کیوٹیکل کی پروٹین ختم اور بالوں کی چکنائی تلف کر دیتے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *