بالوں کو گرنے سے فوری کیسے روکا جائے؟ نیا طریقہ ایجاد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بالوں کو گرنے سے فوری کیسے روکا جائے؟ نیا طریقہ ایجاد

لمبے گھنے اور خوبصورت بال انسان کی خوبصورتی اور کشش میں اضافہ کرتے ہیں لیکن ان بالوں کا گرنا، کم ہونا نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔

بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے متعدد ٹوٹکے اور علاج کیلئے بازاروں میں کئی اچھے اور معیاری تیل بھی دستیاب ہیں جو کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں جسے خریدنے کی ہر کوئی سکت نہیں رکھتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ شرمین علی نے اپنے گرتے بالوں کو روکنے کیلئے نسخہ بنانے کا آزمودہ طریقہ بتایا جو محض ایک قدرتی چیز سے بن جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کپ السی کے بیج (فلیکس سیڈ) کو چار کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اس کے بعد گرم گرم ہی چھلنی سے چھان لیں ورنہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بیج اکڑ جائیں گے اور جیل نکلے گا نہیں۔

اب اس جیل کو چھان کر ٹھنڈا کرلیں پھر اسے ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں، یہ جیل آپ ایک مہینے تک استعمال کرسکتے ہیں۔

شرمین علی نے بتایا کہ اس کے اندر تھوڑا سا کوکونٹ آئل بھی شامل کرلیتی ہوں، اس نسخے پر عمل کرنے سے میرے بال کافی حد تک گرنا بند ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *