بالی ووڈ کے دو بڑے سُپراسٹار بڑی بیماری میں مبتلا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بالی ووڈ کے دو بڑے سُپراسٹار بڑی بیماری میں مبتلا

بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان اور بھارتی میوٹ (گونگے) ولن بوبی دیول کے والد و لیجنڈری اداکار دھرمیندر جمال کودو کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔

حال ہی میں معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 میں ارباز خان، سہیل خان، میکا سنگھ اور دھرمیندر نے بطور مہمان شرکت کی۔

پروگرام کا پرومو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں اداکار و پرڈیوسر سہیل خان اور گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ ریئلٹی شو کے میزبان سلمان خان بوبی دیول کے مقبول انداز کو اپناتے ہوئے یعنی خالی گلاس سر پر رکھ کر ڈانس کرتے نظر آئے۔تاہم لیجنڈری اداکار دھرمیندر جمال کودو کی دھن پر اپنے بیٹے کے انداز کو اپنانے کی بجائے خالی گلاس پہلے ہاتھ میں پھر منہ میں پکڑ کر اسے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرسمس کے موقع پر سنی دیول نے بھی اپنے بھائی کی وجہ شہرت بننے والی جمال کودو کی دھن پر اپنے ہی انداز میں رقص کر کے دکھایا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم اینمل میں جہاں اداکار رنبیر کپور نے شاندار پرفارمنس دی وہیں بوبی دیول نے بھی پوری فلم میں کچھ کہے بغیر پرستاروں کے دل جیت لیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *