باپ دل کا دورہ پڑنے پر مر گیا تو لاش سے چمٹا 2 سالہ بیٹا بھوک اور پیاس۔۔۔ 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
باپ دل کا دورہ پڑنے پر مر گیا تو لاش سے چمٹا 2 سالہ بیٹا بھوک اور پیاس۔۔۔ 

باپ دل کا دورہ پڑنے پر مر گیا تو لاش سے چمٹا 2 سالہ بیٹا بھوک اور پیاس۔۔۔ 

 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں 60 سالہ باپ دل کا دورہ پڑنے پر مر گیا تو لاش سے چمٹا 2 سالہ بیٹا بھی بھوک اور پیاس سے دم توڑ گیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق برطانیہ میں 2 سالہ بچے کے بھوک کے مارے تڑپ تڑپ کر مرنے سے ماں شدید غم میں ڈوب گئی ۔ ہوا یوں کہ برطانیہ کے علاقے لنکن شائر کاؤنٹی پولیس کو باپ بیٹے کی لاشیں ملیں، بیٹے کی عمر 2 سال اور باپ کی 60 سال تھی۔ ماں شوہر سے جھگڑے کے بعد ملنا جلنا چھوڑ کر علیحدگی اختیار کر چکی تھی۔

بوڑھا باپ اپنے ننھے بیٹے کی اکیلے ہی پرورش کر رہا تھا کہ ایک روز اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ فرش پر گر کر مر گیا۔ 2 سالہ بچہ کچھ نہ سمجھتے ہوئے اپنے باپ کے ساتھ چمٹ کر اسے اٹھانے کی کوشش کرنے لگا مگر اسی کوشش میں بھوک اور پیاس کے مارے تڑپ تڑپ کر مر گیا۔

واقعے سے متعلق ایک سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کے ہمراہ فلیٹ پر گیا تو دونوں کی موت کا علم ہوا۔ بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ اس نے آخری بار کرسمس پر اپنے لخت جگر کو دیکھا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *