بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *