بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں سماعت جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں سماعت جاری
بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں سماعت جاری

نیپرا میں نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرصدارت جاری ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ دی گئی کہ مانگے گئے اضافے کا بوجھ بغیر جی ایس ٹی 33 ارب 90 کروڑ روپے بنتا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی ایس ٹی سمیت ایڈجسٹمنٹ کا اضافی بوجھ 40 ارب روپے بنتا ہے۔

نیپرا ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ اضافی بلوں کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے وضاحت طلب کی ہے۔

دورانِ سماعت اتھارٹی سے سوال کیا گیا کہ پاور ڈویژن کی طرف سے اضافی بلوں کے معاملے پر اختلاف کیا جا رہا ہے۔

جس پر نیپرا ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ پاور ڈویژن کا اپنا اور ہمارا اپنا کام ہے، ہمیں اپنے کام سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *