بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق درآمدی موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے، درآمدی موبائل فون پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

درآمدی لگژری موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، درآمدی موبائل فون پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ فنانس بل درآمدی موبائل فون پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے، پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *