بجٹ پر وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے ڈیڑھ فیصد شرح سود کم ہونے سے کچھ نہیں ہوگا، رئیل اسٹیٹ پر 15 فیصد ٹیکس سے سیکٹر مکمل بیٹھ جائے گا۔
سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب مگوں نے کہا کہ بجٹ ہدف صنعتوں کی حالت دیکھتے ہوئے بہت سخت ہے، ایکسپورٹرز کو عام ٹیکس نیٹ میں لانے سے ایکسپورٹ میں کمی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ پر کیپیٹل گین ٹیکس سے بیرون ملک سے رقم کی ترسیل میں کمی آئے گی۔