برطانوی اخبار کا نواز شریف سے متعلق بڑا دعویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
برطانوی اخبار کا نواز شریف سے متعلق بڑا دعویٰ

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ اور تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہےہیں جو بانی پی ٹی آئی سے بہتر وزیر اعظم ہوں گے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے سیاسی تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف امریکا، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتر بنا سکتے ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دور میں بری طرح نقصان پہنچا۔

دی گارجین کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کے اہم وعدے معیشت سے متعلق ہیں۔

برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ نے اپنے تجزیوں میں کہا کہ نواز شریف ایک کاروباری شخص ہیں جو مارکیٹوں اور پاکستان کے قرض دہندگان کو ساتھ رکھنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔

برطانوی تھنک ٹینک نے معیشت اور بیرونی ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لیے نواز شریف کے لیے پانچ سال کی مدت کو ضروری قرار دیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *