برطانوی بادشاہ چارلس سوئم موڈی مرض میں مبتلا ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
برطانوی بادشاہ چارلس سوئم موڈی مرض میں مبتلا ہوگئے

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم موڈی مرض میں مبتلا ہوگئے

 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کوموذی مرض کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں، بادشاہ کا پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں،  یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی اسٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ بکنگھم پیلس کے حکام کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران کنگ چارلس اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کردیں گے تاہم ریاستی سربراہ کے طور پر اپنے آئینی کردار کو جاری رکھیں گے جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کنگ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *