بریانی میں ’بوٹی‘ نہ ہونے پر گاہک آپے سے باہر ریستوران کیخلاف مقدمہ کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بریانی میں ’بوٹی‘ نہ ہونے پر گاہک آپے سے باہر ریستوران کیخلاف مقدمہ کردیا



بریانی میں ’بوٹی‘ نہ ہونے پر گاہک آپے سے باہر، ریستوران کیخلاف مقدمہ کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) چکن بریانی میں چکن نہ ہونے پر کرشنپا نامی گاہک آپے سے باہر ہوگیا اورریستوران پر ’بغیر چکن بریانی‘ پیش کرنے پر مقدمہ دائر کردیا،  گھر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے کرشنپا اپنی اہلیہ کے ساتھ کھانے کے لیے مذکورہ ریستوران آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ لوگ چکن بریانی کا آرڈر دینے کے پیک بریانی گھر لے گئے، تاہم جب گھر جا کر انھوں نے پیکٹ کھولا تو معلوم ہوا کہ بریانی میں تو گوشت ہی نہیں ہے، کرشنپا نے فوری طور پر ریستوراں والوں کو اطلاع دی تاہم اسکے مطابق ریستوران کے مالک کی جانب سے چند منٹوں میں متبادل آرڈر دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود، دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی کچھ نہیں بھیجا گیا نہ ہی کالز کا جواب دیا گیا۔

مئی میں  کرشنپا نے اس تنازعہ کو بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ اپنی شکایت میں اس نے 30,000 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔سٹی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد ریستوران کو حکم دیا کہ وہ صارف کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے نہ صرف ایک ہزار روپے ادا کرے بلکہ اس کے کھانے کے 150 روپے بھی ادا کرے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *