
(ویب ڈیسک ) اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔جس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔
کونسل کا کہنا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔
اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کا بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی کی جاسکتی ہے۔
Source link









