بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےلیے ناموں کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیں نہ صرف کامیاب کرایا بلکہ ماضی سے بھی بہتر مینڈیٹ دیا، سندھ کے عوام کی ہم سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ، اسپیکر کے لیے اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب میں لوگوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ پچاس فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے انہیں دوبارہ بنائیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *